ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزبہادرآباد پر مفتی نعمان نعیم کی آمد سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال سے ملاقات
اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی ارشد وہرہ ، خالد سلطان اور شمشاد صدیقی بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزبہادرآباد پر مفتی نعمان نعیم کی آمد سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم کی وفد کے ہمراہ آمد اور سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال سے ملاقات۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی، سیاسی، معاشی اور مردم شماری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی ارشد وہرہ، خالد سلطان اور شمشاد صدیقی بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کے ہمراہ وفد کی وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات، ملاقات میں وزیر خزانہ اسحق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور اعظم تارڑ بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان وفد کی جانب سے حالیہ مردم شماری پر وزیراعظم کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ سندھ میں انتظامیہ کا کراچی و شہری سندھ کی درست مردم شماری کے حوالے سے رویہ متعصبانہ ہے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایم کیو ایم وفد کو مردم شماری کی مکمل شفافیت کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ متعدد علاقوں میں بھی مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچ سکا ہے۔کراچی کی آبادی ابھی پوری طرح گنی نہیں گئی ہے اسکے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
وفد میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق، رُکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف اور عبدلرؤف صدیقی شامل تھے۔