پاکستان بھر میں بارش، انٹرنیٹ بھی خراب، عوام مشکلات کا شکار
صارفین نے انٹرنیٹ سست ہونے کی شکایت اپنے اپنے علاقہ کے دیلرز کو دینا شروع کردی۔
پاکستان بھر میں بارش، انٹرنیٹ بھی خراب، عوام مشکلات کا شکار
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ 8 ستمبر سے 10 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں ایک سسٹم بارش برسانے کے لئے آرہا ہے۔ اس حوالے سے رات گئے سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ آج صبح سے کراچی شہر میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ٹی سی ایل نے اپنے سوشل میڈیا کاونٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ جدہ کے قریب سعودی پانیوں میں آبدوز کیبل کی کٹوتی ہوئی ہے، جس سے ایس ایم ڈبلیو4 اور آئی ایم ای ڈبلیو ای سسٹمز پر جزوی بینڈوتھ کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ نتیجے کے طور پر، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو اوقاتِ کار کے دوران سروس میں کچھ کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہمارے بین الاقوامی شراکت دار اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، جبکہ ہماری مقامی ٹیمیں اثر کو کم کرنے کے لیے متبادل بینڈوتھ کا فعال طور پر بندوبست کر رہی ہیں۔ ہم اس وقت کے دوران آپ کے صبر اور سمجھداری کی تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین نے اپنے اپنے علاقہ کے ڈیلیرز کو انٹرنیٹ سلو ہونے کی شکایت درج کرانا شروع کردی ہے۔ انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر چھوٹے آفس جو علاقوں میں کھولے ہوئے ہیں ان کو کام کرنے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔