کاجل اگروال کہاں ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبریں۔ حقیقت کیا ہے ؟؟؟
کاجل اگروال کے بارے میں سوشل میڈیا پر عجیب خبریں گردش کرتی نظر آرہی ہیں۔
کاجل اگروال کہاں ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبریں۔ حقیقت کیا ہے ؟؟؟
تفصیلات کے مطابق کاجل اے کچلو، جو پیشہ ورانہ طور پر کاجل اگروال کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ ایک ہندوستانی اداکارہ ہیں، جو بنیادی طور پر تیلگو، تامل اور ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ کاجل اگروال کو جنوبی ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ وہ چار فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ نامزدگیوں کے ساتھ تین ایس آئی آئی ایم اے ایوارڈز کی وصول کنندہ ہیں۔ انہوں نے اجے دیوگن جیسے اداکار کے ساتھ بھی کام کیا اور کافی مقبولیت حاصل کی۔
آج کل اے آئی کا دور ہے جس میں سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی تصدیق کرنا بہت زیادہ ضروری ہے۔ ایسا ہی کچھ کاجل اگروال کے ساتھ ہوا کہ جب ٹک ٹاک پر ان کے حوالے سے ان کے مرنے کی ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوگئیں۔
@real.kajal0 #foryoupage #foryou #bollywood #kajal ♬ original sound – 🖤 BLACK HEART 🖤
جبکہ دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو کاجل اگروال کے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ فیس بک اور انسٹاگرام سے پتہ یہ چلتا ہے کہ وہ مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔