Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بدلتا سیکٹر 5ایم، صفائی ہماری پہچان ۔ کونسلر حافظ شیراز احمد

0

بدلتا سیکٹر 5ایم، صفائی ہماری پہچان ۔ کونسلر حافظ شیراز احمد

تفصیلات کے مطابق سیکٹر 5ایم میں ٹی ایم سی نیوکراچی ٹاؤن کی جانب سے صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔ اس موقع پر کونسلر حافظ شیراز احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں وارڈ 03 میں جھاڑو دلوائی۔ حافظ شیراز احمد نے کہا کہ اہلیان وارڈ 03 سے گزارش ہے کہ صفائی ستھرائی کہ حوالے سے کیے جانے والے اقدامات آپ کیلئے ہی ہیں لہذا اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو بہتر ماحول فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اپنے حلقہ کو ایسا حلقہ بنائیں گے کہ لوگ اس کی تعریف کریں گے اور مثال بھی دیں گے۔

Comments
Loading...