سندھ اسمبلی کےپری بجٹ سیشن میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ریحان اکرم نے اپنے حلقے کےلیے تجاویز پیش کیں
سندھ اسمبلی کےپری بجٹ سیشن میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ریحان اکرم نے اپنے حلقے کےلیے تجاویز پیش کیں
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جناب ریحان اکرم نے تقریر کرتے ہوئے اپنے حلقے کےلیے تجاویز پیش کیں۔
پانی کا مسئلہ
حلقے کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت (15-20 دن میں ایک بار فراہمی)۔
اجمیر پمپنگ اسٹیشن اور 5سی-4 پمپنگ اسٹیشن کی اپگریڈیشن ضروری۔
بجٹ میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے رقم مختص کی جائے۔
سیوریج کے مسائل
سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ سیکٹر 3 ہے۔
حلقے کا تقریباً 40% علاقہ سیوریج کے مسائل سے دوچار ہے۔
سوئی گیس کی ری ہیب اور واٹر اینڈ سیوریج لیکج۔
سوئی گیس کی مرمت کے دوران پانی اور سیوریج لائنیں توڑ دی گئیں۔
ان مسائل کے حل کے لیے بڑے بجٹ کی ضرورت ہے۔
تعلیم کے مسائل
حلقے کے اسکولوں کے مسائل کی نشاندہی گزشتہ بجٹ میں کی گئی تھی۔
اسکول اڈاپشن کی اجازت ملی لیکن ٹی او آر نہ ملنے کی وجہ سے عمل درآمد نہ ہو سکا۔
حکومت سے اختیار دینے کی درخواست تاکہ کام کیا جا سکے۔
صحت کے مسائل
اربن اسپتال میں اسٹاف اور آلات کی کمی، پوسٹ ریفریکشن کا مسئلہ۔
حلقے میں ٹراما سینٹر کے قیام کی یقین دہانی، جلد کام شروع کرنے کی امید۔
عباسی شہید اسپتال کی تکمیل میں تاخیر، ایوان کو تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست۔
ہر ٹاؤن میں ٹراما سینٹرز بنانے کی تجویز تاکہ ہنگامی صورتحال میں عوام کو سہولت ملے۔
ٹریفک اور انفراسٹرکچر
پاور ہاؤس چورنگی، فور کے چورنگی پر پل اور یو پی موڑ پر انڈر پاس بنانے کی درخواست۔
سخی حسن سے ناگن چورنگی کے پل کو گودھرا کی طرف اتارنے کی تجویز تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو۔
پبلک ٹرانسپورٹ
ریڈ بس اور پنک بس کا اقدام اچھا ہے مگر تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔
زیادہ رش کی وجہ سے مسافروں کو کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے۔
کرایہ کم کیا جائے اور ان بسوں کو خدا کی بستی، لیاری اور تیسر ٹاؤن تک بڑھایا جائے۔
اے آئی اور آئی ٹی کے ذریعے حکومتی اسکیموں کی مانیٹرنگ
ایک لائیو ڈیش بورڈ بنایا جائے جس میں تمام ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات موجود ہوں۔
عوام، معزز ممبران اور ادارے ایک کلک پر حکومتی کاموں کی مانیٹرنگ کر سکیں۔