عرفات ٹاؤن کے علاقہ مکینوں کی ایم پی اے جمال احمد سے اہم ملاقات
علاقہ مکینوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران اور حق پرست ایم پی اے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
عرفات ٹاؤن کے علاقہ مکینوں کی ایم پی اے جمال احمد سے اہم ملاقات
کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاؤن بلاک ایل عرفات ٹاؤن کے علاقہ مکینوں نے یوسی 23 کے یوسی آرگنائزر نعیم خان بھائی اور یوسی بلدیاتی انچارج یعقوب بھائی کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ آفس میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی سے ملاقات کی۔
عوام نے کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اور اضافی بلوں کے حوالے سے شکایات نوٹ کروائی۔ رکن ٹاؤن بلدیاتی کمیٹی عدنان جمال بھائی اور ٹاؤن پول ممبر ریحان خان بھائی بھی موجود۔
اس موقع پر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور اِبراھیم کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی نے ڈی جی ایم عقیل صاحب اور ڈی ایم اظہر صاحب سے رابطہ کیا اور عوام کی شکایات اور انکے فوری حل کے لئے عنقریب ایک کھلی کچہری کے انعقاد کے حوالے سے بات کی۔
علاقہ مکینوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران اور حق پرست ایم پی اے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔