سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لبنانی فیشن ڈیزائنر ايلی صعب کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد
۔ 1001 سیزنز آف ایلی صعب نامی فیشن شو میں لگژری برینڈ نے نت نئے ملبوسات پیش کیے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لبنانی فیشن ڈیزائنر ايلی صعب کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بدھ کو لبنانی فیشن ڈیزائنر ايلی صعب کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ 1001 سیزنز آف ایلی صعب نامی فیشن شو میں لگژری برینڈ نے نت نئے ملبوسات پیش کیے۔ فیشن شو میں معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز، سیلین ڈیون اور کمیلا کبیلو نے بھی پر فارم کیا۔ ایلی صعب کا فیشن شو ‘ریاض سیزن’ کا حصہ تھا جس کے تحت سعودی دارالحکومت میں تفریحی، ثقافتی اور کھیلوں کے مختلف ایونٹس منعقد کیے جا رہے۔