Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈی جی آئی ایس پی آر کا طالبات اور فیکلٹی سے خصوصی انٹرایکشن، براہِ راست سوال و جواب سے کئی ابہام اور غلط فہمیاں دور ہوئیں

0

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا 30 ستمبر 2026 کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبات اور فیکلٹی سے خصوصی انٹرایکشن؛ براہِ راست سوال و جواب سے کئی ابہام اور غلط فہمیاں دور ہوئیں جبکہ طالبات کو قومی امور سے متعلق حقائق جاننے کا موقع ملا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ ایک خاتون کو تعلیم دینا دراصل ایک نسل کو تعلیم دینا ہے، تعلیم نصابی معلومات تک محدود نہیں ، طالبات کی تربیت اور انہیں زمینی حقائق سے روشناس کرانا بھی ضروری ہے۔

مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے ذریعے پھیلائی جانے والی گھناؤنی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے براہِ راست مکالمہ ناگزیر ہے، ایسے انٹرایکشن حقائق تک رسائی اور مختلف نقطۂ نظر کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتے ہیں، فیکلٹی۔

طالبات کے مطابق اے آئی سے تیار کردہ مواد بھی غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، اس لیے معلومات کو مستند ذرائع سے ویریفائی کیے بغیر آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔ انفارمیشن وارفیئر کا مقابلہ تنقیدی سوچ، فیکٹ چیکنگ اور مستند معلومات سے کرنا ہوگا ، فیکلٹی نے اکیڈیمیا اور قومی اداروں کے درمیان ایسے براہِ راست روابط کو اہم قرار دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال و جواب نے قومی اور سیکیورٹی امور کو نئے زاویے سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا ، طالبات نے ایسے انٹرایکٹو سیشنز کے تسلسل پر زور دیا۔

Comments
Loading...