ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی وزیر برائے صحت کا قلمدان سنبھال لیا۔
جب تک وزارت پر براجمان ہوں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر مثبت اثرات رونما ہوں۔ سید مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی وزیر برائے صحت کا قلمدان سنبھال لیا۔
اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صحت کی وزارت ایسا ادارہ ھے، جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں۔ ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات بلواسطہ یا بلاواسطہ ملک میں بسنے والی عوام پر پڑتے ہیں۔ جب تک وزارت پر براجمان ہوں، اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر مثبت اثرات رونما ہوں۔
انہوں نے وزارت صحت میں بہتری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو بھی سنجیدگی اور ایمانداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت صحت کے دفتر آمد پر قلمدان سنبھالتے ہی افسران کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال کو وفاقی وزارت صحت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پی ایم ڈی سی، ڈریپ پاکستان، نرسنگ کونسل، پولیو اور ہسپتالوں کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔ اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔