Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی فوری طور پر اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔ رابطہ کمیٹی

ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو جواز بناکر کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں جس کا اثر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر پڑتا ہے،رابطہ کمیٹی

0

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی فوری طور پر اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔ رابطہ کمیٹی

کراچی : رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس مشکل معاشی صورتحال اور مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کمی کے اعلان کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی فوری طور پر اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز حضرات مسافر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر بسوں اور مال بردار ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من چاہا اضافہ کردیتے ہیں جس سے روز مرہ کی استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس لحاظ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد ٹرسپورٹرز کو بھی کرایوں میں کمی کرنا چاہئے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں جہاں سبزیاں، دودھ ، گوشت عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے وہاں عوام کو تھوڑا ریلیف ملے اور حکومتی فیصلوں سے مہنگائی میں پست عوام کا براہِ راست فائدہ ہوسکے۔

Comments
Loading...