Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محرم الحرام 08، 09 اور 10 کا سیکیورٹی پلان جاری

کراچی پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

0

محرم الحرام 08، 09 اور 10 کا سیکیورٹی پلان جاری

کراچی : کراچی پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ 08، 09 اور 10 محرم الحرام کے روز مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی اور سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 4 ہزار 698 افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

کراچی پولیس کے78 سینئر افسران سمیت 751 این جی اوز، 3 ہزار 746 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل، 123 خواتین پولیس اہلکار، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 178 کمانڈوز اور ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہیں۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 90 اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوانوں اور خواتین پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی پر معمور ہے۔ محرم الحرام کے جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو پریشانی سے محفوظ رکھا جائے اور ٹریفک رواں دواں رہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اطراف نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی

Comments
Loading...