Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سعید انور کا بارش کے دوران مختلف مقامات کا دورہ

سعید انور کا بارش کے دوران مختلف مقامات کا دورہ

0

سعید انور کا بارش کے دوران مختلف مقامات کا دورہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری و جنرل کونسلر وارڈ 2 یوسی 10 سعیدانورکا بارش کے دوران مختلف مقامات کا دورہ۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ چند منٹ کی بارش نے سندھ حکومت اور مئیر کراچی کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کردیا۔ برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔

گاڑیوں میں خواتین کے ساتھ سفر کرنے والے حضرات گاڑیاں بند ہونے سے سڑکوں پر زلیل و خوار ہورہے ہیں۔ کوئی پرسان حال نہیں۔ مئیر کراچی اور اُن کی ٹیم سڑکوں سے غائب ہے۔

انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے نالے کا بھی دوراہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے بات بھی کی۔ اس کے بعد انہوں نے شادمان ٹاون مکہ مسجد کے ساتھ والی گلی کا بھی دوراہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ محمد حیدر خان سیکریٹری اطلاعات اور شاہد خان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...