مرکزی شعبہ اطلاعات نے ہر کٹھن وقت میں ثابت قدمی کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کی۔ سید امین الحق
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مرکزی شعبہ اطلاعات کا اجلاس،اراکین رابطہ کمیٹی کی شرکت
مرکزی شعبہ اطلاعات نے ہر کٹھن وقت میں ثابت قدمی کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کی۔ سید امین الحق
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مرکزی شعبہ اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق، سید شکیل احمد، زاہد منصوری، ریحان ہاشمی، آسیہ اسحاق، کرن مسعود اور مرکزی شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی شعبہ اطلاعات کی کارکردگی اور عام انتخابات کے حوالے سے پالیسی و حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔رابطہ کمیٹی نے مرکزی شعبہ اطلاعات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا پالیسی کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر سید امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی شعبہ اطلاعات نے ہر کٹھن وقت میں ثابت قدمی کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کی ہے،سیاسی جماعتوں کے میڈیا مینجمنٹ ونگز دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے اندر تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے میڈیا مینجمنٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،مرکزی شعبہ اطلاعات کے تمام زیلی شعبے ماضی کی طرح عام انتخابات سمیت آنے والے تمام چیلنجر کیلئے تیار رہیں۔