سید مصطفی کمال کی نشتر پارک میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی مجلس میں شرکت
سید مصطفی کمال کی نشتر پارک میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی مجلس میں شرکت
سید مصطفی کمال کی نشتر پارک میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی مجلس میں شرکت
کراچی : محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کے پرچار کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی سات محرم کی مجلس بمقام نشتر پارک میں شرکت کی۔
مصطفی کمال نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایام عزا ہمیں قربانی اور ایثار کے ساتھ ساتھ اہل بیت اطہار سے محبت کا درس دیتا ہے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اتحاد بین المسلمین اور شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے اپنے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
ہر سال کی طرح امسال بھی عزادارن حسین کے لئے ایم کیو ایم کے میڈیکل ایڈ کیمپس لگائے جائیں گے اور مختلف جلوسوں اور مجالس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی شرکت کرے گی۔