مجھے تو لگتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سازش ہے۔ حسن بیگ
سانحہ گل پلازہ کے اوپر مشہور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حسن بیگ کا بیان سامنے آیا۔
کراچی : سانحہ گل پلازہ کے اوپر مشہور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حسن بیگ کا بیان سامنے آیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سازش ہے۔ وہ چاہتا تھا کہ آگ اس وقت لگے جب لوگ موجود ہوں۔ ہر مال کے اندر ہوتا ہے کہ رات 10 بجے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں۔ وہ چارہے تھے کہ لوگ پھسیں اور ہلاکتیں ہوں۔دروازے نہیں کھلے، ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحہ کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہی ہے؟ کہیں یہ آگ کمیکل کے ذریعے سازش کے طور پر لگائی تو نہیں۔ سب سے پہلے یہ سوال کرو کہ اتنی چھوٹی آگ ، اتنی جلدی چاروں طرف سے پھیل کیسے گئی؟ مجھے یہ بتائیں کہ یہ جو آگ لگی، پھولوں کی دوکان سے لگ کر اتنی بڑی ہوجائے گی۔ آگ لگنے کا ٹائم تھا 10 بج کر 22 منٹ، ان کو پتہ تھا کہ دروازے 10 بجے بند ہوجاتے ہیں۔ 2 یا 3 دروازے صرف کھلے ہوتے ہیں۔ یعنی کہ لوگ اندر پھنس گئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آگ کسی دوکان سے لگتی تو چاروں طرف نہیں لگتی۔ یہ سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ ارے بندے گھر پہنچے سے پہلے ای چلان آجاتا ہے۔ آج کہاں گئے آپ کے وہ کیمرے ؟ آج فوٹیج کیوں نہیں آرہی ؟