شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد ہی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سہراب گوٹھ ٹائون کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔
شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد ہی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ سعید غنی
کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سہراب گوٹھ ٹائون کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ٹائون چیئرمین لالہ رحیم، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ ابرار جعفر، ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ راجہ، سنئیر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی عمار خان، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی صائم عمران خان، میونسپل کمیشنر سہراب گوٹھ ٹائون سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سہراب گوٹھ ٹائون میں درپیش مسائل، انکروپمنٹ، برساتی نالے سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنر ایسٹ اس حوالے سے ٹائون انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ایسا لائحہ عمل مرتب کرے جس سے سہراب گوٹھ ٹائون کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ برساتی نالے اور سیوریج کے حوالے سے ٹائون انتظامیہ اقدامات کو یقینی بنائے اور اگر کسی جگہ سندھ حکومت کی مدد درکار ہوئی ہم وہ مدد کریں گے۔ ہماری تمام ٹائونز میں بھرپور کوشش ہوگی کہ وہاں انکروچمنٹ کے خاتمہ، برساتی نظام کی درستگی، سیوریج اور پانی کے نظام کی بہتری سمیت دیگر امور سرانجام دئیے جائیں۔ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد ہی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ تجاوزات کے خلاف گرانڈ آپریشن بلا کسی تفریق کے جلد ہی شہر بھر کے تمام ٹاؤنز میں شروع کیا جارہا ہے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جاسکے۔