Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کریم آباد انڈر پاس کا منصوبہ سندھ حکومت نے کے ڈی اے کے ذریعے شروع کیا ہے۔ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کریم آباد اندر پاس، ملیر ایکسپریس وے اور کورنگی کاز وے پل کی پیش رفت پر اجلاس

0

کریم آباد انڈر پاس کا منصوبہ سندھ حکومت نے کے ڈی اے کے ذریعے شروع کیا ہے۔ سید مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کریم آباد اندر پاس، ملیر ایکسپریس وے اور کورنگی کاز وے پل کی پیش رفت پر اجلاس۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز؛ نیاز سومرو، ذوالفقار ابڑو، ممبر پی اینڈ ڈی سکندر اور دیگر شریک۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے، کورنگی کاز وے اور کریم آباد انڈر پاس اہم منصوبے ہیں۔ میں خود دورہ کرتا ہوں، مجھے ان منصوبوں پر باقائدہ پیش رفت چاہئے۔

کریم آباد انڈر پاس:

کریم آباد انڈر پاس کا منصوبہ سندھ حکومت نے کے ڈی اے کے ذریعے شروع کیا ہے۔ کریم آباد انڈرپاس کی لاگت تقریبا! 3.8 ارب روپے ہے، اجلاس میں آگاہی۔ کریم آباد انڈر پاس چار رویہ (دو دو لائن) پر مشتمل منصوبہ ہے۔ انڈرپاس کی لمبائی 1080 میٹرز ہے جس میں 300 میٹر مکمل ہوگئے ہیں۔ پل پر 212 پری-کاسٹ گرڈرز میں سے 151 مکمل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سوال کیا کہ فزیکل پروگریس کیا ہے؟ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 30 فیصد ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو کہا کہ خود پروجیکٹ کی نگرانی کریں۔ مینا بازار اور بازار فیصل پر ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے راؤنڈ ابائوٹ بنایا جارہا ہے، کریم آباد انڈر پاس کے ڈی اے کی اسکیم ہے۔ کریم آباد انڈرپاس کو جلد مکمل کروائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی میئر کراچی کو ہدایت۔

کورنگی کاز وے:

کورنگی کاز وے پر پل 6.4 بلین روپے کی لاگت کا منصوبہ ہے۔ پل کی لمبائی 1385 میٹرز اور چوڑائی 26 میٹرز ہے۔ لوپ اور ریمپس 2.5 کلومیٹرز ہیں اور 400 میں سے 300 پائلس مکمل ہیں۔ 600 میں سے 504 گرڈرس مکمل ہیں۔ 200 میں سے 40 پیئر شافٹس اور 50 میں سے 20 پائلس کیپس مکمل ہیں30 فیصد پل کا کام ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو کام تیز کرنے کی ہدایت دی

ملیر ایکسپریس وے:

ملیر ایکسپریس وے جام صادق پل سے شاہ فیصل تک کام تیزی سے جاری ہے۔ جام صادق پل سے کاٹھوڑ تک 38.889 کلومیٹرز طویل منصوبہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فیز ون کا کام 25 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت دیدی۔ شاہ فیصل سے ایئرپورٹ تک سڑک ٹھیک کرنے کی وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت دی۔

Comments
Loading...