Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی ٹاؤن ڈی کا موڑنالے میں دوسرا دھماکہ،نالے پر قائم دُکان کا جزوی نقصان۔

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن برساتی نالوں سے سیوریج سسٹم کو علیحدہ کرے۔چیئرمین محمد یوسف

0

اطلاع ملتے ہی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

کراچی : نیو کراچی ٹاؤن ڈی کا موڑنالے میں دوسرا دھماکہ،نالے پر قائم دُکان کو جزوی نقصان۔اطلاع ملتے ہی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پریونین کمیٹی کے چیئرمین عطاء الرحمن راجہ،یوسی وائس چیئرمین عمران شفیق،یوسی پینل کے اراکین،وارڈ کونسلر،کوآرڈینیٹر چیئرمین حنظلہ انور قریشی،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان، بی اینڈ آرکے ساجد صدیقی، نیو کراچی ٹاؤن کا محکمہ ریسکیو بھی موجود تھا۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دھماکہ کی وجہ نالے کا سیل ہونا تھا جس کی وجہ سے پُلیہ تباہ ہوئی اور دُکانوں کو بھی جذوی نقصان پہنچا تھا اور کچھ افراد زخمی ہوئے تھے۔جس کے بعد نالے کی صفائی کا عمل شروع کیا گیا آج دوسرے دھماکے کی وجہ سمجھ نہیں آرہی ہے کیونکہ برساتی نالہ اب پیک نہیں ہے اور پانی اور ہوا کی نکاسی جاری ہے ہم نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ہے اوربظاہر آج کے دھماکے کی وجہ کچھ اور معلوم ہوتی ہے تفتیشی ادارے اس بات کی تحقیق کریں اور ان دھماکوں کے پیچھے محرکات کا پردہ فاش کریں۔تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعیات رونما نا ہوں الحمد اللہ آج اس دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا شر پسند عناصر انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنا بند کریں۔

چیئرمین محمد یوسف نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ برساتی نالوں سے سیوریج سسٹم کو الگ کریں تاکہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام ہو اور علاقوں میں سیوریج کی نکاسی بلا تعطل جاری رہے۔

Comments
Loading...