اجلاس کے شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا اور حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کو سراہا۔
فلسطین میں میونسپل سہولت،اجناس کی فراہمی اور ادویات کی قلت کو دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ قرارداد
سوئی سدرن گیس کمپنی لائنوں کی تنصیب سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کو فوری مرمت و تبدیل کیا جائے۔اراکین کونسل
کراچی : وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاون شعیب بن ظہیر کی زیر صدارت نیو کراچی ٹاون کی منتخب کونسل کا دسواں باضابطہ (عام)اجلاس مورخہ 22 جنوری 2025 ء بروز بدھ بمقام کونسل ہال ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن نیو کراچی میں منعقدہوا۔ اجلاس میں اراکین کونسل،یونین کمیٹیز کے چیئرمین،وائس چیئرمین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ اجلاس کے آغاز میں تلاوت کلام پاک،مطالعہ حدیث اورنعت رسول مقبول ؐ پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی ٹاؤن کی منتخب کونسل کے دسویں (عام) اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق مراکو کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار، مذمت اور دعا کی گئی، جبکہ یونین کمیٹی نمبر 02 کے وائس چیئرمین فیضان قریشی نے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے ظلم و زیاتی کی مذمت کی اور حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔نیو کراچی ٹاؤن میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لائنوں کی تنصیب سے علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیں معاہدے کے مطابق گیس کمپنی ٹوٹ پھوٹ کا شکار واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کی مرمت و تبدیلی کے فوری اقدامات کرے۔
لہذا کونسل عوام کے اس درینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے قراردادکو منظور کرے۔اجلاس میں پیش کی گئی تمام قراردادیں کثرت رائے سے منظور کرلی گئیں۔