نارتھ ناظم آباد کی داخلی گلیوں کو نئی شکل دینے کے لیے تیار
کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ترقیاتی ہدف کے بعد ٹیمیں جاری اسکیموں اور بحالی کے کاموں پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔
نارتھ ناظم آباد کی داخلی گلیوں کو نئی شکل دینے کے لیے تیار
تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ترقیاتی ہدف کے بعد ٹیمیں جاری اسکیموں اور بحالی کے کاموں پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔ نارتھ ناظم آباد، بلاک ایل کی مختلف گلیوں کی اندرونی بحالی کے کاموں کی پیش رفت آپکے سامنے ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بینظیر کالونی لنک روڈ میں پیور بلاک کا کام زور او شور سے جاری ہے اور مسافروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے فائنل سٹیج کی طرف آرہا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردیں ۔
مزید یہ کہ کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عوام کے ساتھ دن گزارا ، ان کی شکایات سنی ، ان سے بات چیت کی اور میئر کے دفتر میں فوری ازالے کا حکم جاری کردیا ۔
عوامی شکایت پر لیاری میں ایک اور بڑی کاروائی۔ آج لیاری میں فٹبال سٹیڈیم کے اطراف غیر قانونی دُکانے عوامی شکایات پر ختم کی گئیں اور یہ کاروائی ان سب مافیا کے لیے پیغام بھی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کا آپریشن تیز کرنے کا اعلان۔
سوشل میڈیا پر شہریوں کی بات سننے اور کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مسائل کا نوٹس لینے کے بعد لیاقت آباد 10 فلائی اوور پر پیچ ورک کیا گیا ہے۔