Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان تحریک انصاف 28واں یومِ تاسیس

۔25 اپریل1996 میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی۔

0

پاکستان تحریک انصاف 28واں یومِ تاسیس

تفصیلات کے مطابق 25 اپریل1996 میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی تھی۔ انصاف، انسانیت اور خودداری کے نعرے سے اس تحریک کا آغاز ہوا۔ پہلا جلسہ لاہور میں منعقد کیا گیا۔ 28 سالوں میں عمران خان نے بہت اتار چڑھاو دیکھے، لیکن اپنے عزم سے ایک انچ بھی نہ ڈکمگائے۔

جس کے نتیجے میں 28سال بعد پاکستان تحریک انصاف، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور دنیا کی بڑی سیاسی جماعتوں میں شامل ہوچکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بانی چیئرمین عمران خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ جو تاریخ میں ایک مثال قائم کرچکا ہے۔ صدیوں تک پاکستان تحریک انصاف اور بانی چیئرمین جناب عمران خان کی قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد یاد کی جائےگی۔

اللہ پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنانے میں عمران خان صاحب کا اور ہمارا خامی و ناصر ہو- آمین۔

Comments
Loading...