یوسی 24 کے بی آر کی عوام کا نارتھ ناظم آباد کے -الیکٹرک آفس کے باہر احتجاج
حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے ہنگامی بنیاد پر کے الیکٹرک کے آفس کے باہر احتجاج میں موجود عوام کے پاس پہنچ گئے
یوسی 24 کے بی آر کی عوام کا نارتھ ناظم آباد کے -الیکٹرک آفس کے باہر احتجاج
کراچی : رات گئے یوسی 24 کے بی آر کی عوام نے نارتھ ناظم آباد کے الیکٹرک کے آفس کے باہر احتجاج کیا۔ یوسی 24 کے بی آر میں کے-الیکٹرک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے ہنگامی بنیاد پر کے-الیکٹرک کے آفس کے باہر احتجاج میں موجود عوام کے پاس پہنچ گئے۔
جمال احمد کی عوامی مسائل سنے اور کے-الیکٹرک کے افسران سے ملاقات کی۔ کے الیکٹرک کے جی ایم تقی صاحب سے رابطہ کیا اور افسران سے مسائل حل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔ حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد کی کاوشوں سے کے الیکٹرک کے افسران نے 3 دن تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے یوسی 24 کے بی آر کے مکینوں کو آگاہ کیا کے الیکٹرک کی جانب سے کے بی آر علی مسجد کے پاس کے الیکٹرک کی جانب سے کیمپ لگایا جائیگا۔ عوام ان 3 دنوں میں اپنے کے الیکٹرک کے بل ٹھیک کروا کر اور قسطیں کروا کر کے الیکٹرک کے بل جمع کروا دیں۔
یوسی 24 کے بی آر کے مکینوں نے ایم کیو ایم پاکستان اور حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ٹاون ممبر عدنان جمال یوسی کے زمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔