مشکلات میں پھسی عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے سے رابطہ کرنا شروع کردیا
جمال احمد خان نے یو سی 15 اےکی بلدیاتی کمیٹی کے ہمراہ سیکٹر 11 سی ٹو میں میٹنگ کی
مشکلات میں پھسی عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے سے رابطہ کرنا شروع کردیا
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں مشکلات کی وجہ سے عوام کافی پریشان نظر آتی ہے۔ سب سے پہلے لوگوں کو مہنگے بلوں کا سامنا ہے۔ اس کے بعد خراب سڑکیں، پانی کی بندش، گیس کی شکایت اور ڈکیتوں سے پریشان عوام نے اب اپنے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے سے رابطہ کرنا شروع کردیا۔
حال ہی میں سیکٹر 11سی2 نارتھ کراچی کی عوام نے ایم پی اے جمال احمد کو اپنے علاقہ میں مدحو کیا۔ جمال احمد سے انہوں نے اپنے علاقہ میں موجود مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر جمال احمد نے ان کےمسائل سننے اور ان کو اداروں کی مدد سے حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اہل محلہ نے جمال احمد کا شکریہ ادا کیا۔