Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آج ہم اپنی قوم کیلئے جانے دینے والوں کا صدقہ کھا رہے ہیں۔ سید مصطفٰی کمال

میں آج کراچی کے عوام سے کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ واپس شامل ہوں۔ سید مصطفٰی کمال

0

آج ہم اپنی قوم کیلئے جانے دینے والوں کا صدقہ کھا رہے ہیں۔ سید مصطفٰی کمال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شاہ فیصل ٹاؤن کے زیر اہتمام جنرل ورکز اجلاس سے سینٹر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال کا خطاب۔ سید مصطفیٰ کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ کراچی کے عوام کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ پچھلے 15سالوں سے اس صوبے میں قابض پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نے اس شہر اور صوبے کا جو حشر کیا ہے۔ وہ سب کے سامنے ہے اس کے ساتھ پی ٹی آئی اور عمران خان نے اس شہر اور ملک پر 4 سال حکرانی ہونے کے باوجود اس شہر کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی یا کوئی اور جماعت اس کراچی سے مخلص ہوتی تو کراچی کے عوام کے مسائل حل کر ایم کیو ایم پاکستان کے ماضی میں کئے جانے والے کاموں بھلوادیتی لیکن کسی کو کراچی اور اس کے عوام کی کوئی فکر نہیں سب یہاں قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس شہر اور صوبے کے مسائل کو کوئی حل کرنے کو تیار نہیں جبکہ آج بھی لوگ ماضی کی طرح ایم کیو ایم پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ اس بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی سمیت سب نے اس شہر کے ساتھ دھوکہ کیا۔

اس کے باوجود انہیں اس شہر کے عوام نے مسترد کردیا ہے ہمارے بائکاٹ کے با وجود یہ اس شہر سے ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے اور وہ لوگ جو ہمارے بائکاٹ کی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں نکلے یا وہ اس مایوس کن صورتحال کی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں نکل رہے ان تک ہمیں ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام پہنچانا ہے کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں ہم نے باقی پارٹیوں سے کم غلطیاں کی ہیں اور ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس ہمارے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اور یہ بھی واضع کردینا چاہتا ہوں کہ میرے پاس جو لوگ موجود ہیں میں ان میں سے پڑھے لکھے ایماندار لوگوں کو ایوانوں میں بھیجنا چاہتا ہوں اور آپ سے بھی کہتا ہوں کہ آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ ہمارے ساتھ واپس شامل ہوں تاکہ ہم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر اس شہر کے مسائل کے حل کرنے کی کوشش کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1987 میں ایم کیو ایم پاکستان کا پہلا عروج آیا اس وقت کارکنان بہت کم تھے لیکن ان کم تعداد والے کارکنان کا جزبہ جنون اور اس قوم کیلئے جدوجہد کرنے والا ہوتا تھا وہ ایک کارکن پورے علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے کافی تھا وہ ظالم کا ہاتھ روکنے والا تھا ایسےایماندار لوگوں کی وجہ سے ہمیں عروج ملا اس کے بعد بہت مجمع آیا اور اس نے ہمیں شیطانی کاموں میں لگادیا ہم وہ لوگ تھے کہ جو دیواروں پر لکھتے تھے کہ ایم کیو ایم کو کوئی خرید نہیں سکتاظالم ہمارے کردار سے ڈرتا تھا ایسے لوگوں نے اپنی قوم کیلئے اپنی جانے دیں آج ہم انہی کا صدقہ کھا رہے ہیں اگر وہ ایماندار لوگ نہیں ہوتے تو آج ہم یہاں نہیں بیٹھے ہوتے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ہم سے ہے اور خدا نہ خواستہ اگر ہم نے اپنے مقصد کو ایمانداری کے ساتھ پورا نہیں کیا تو لوگ ہمیں یاد نہیں کرینگے اور اس لاپرواہی کی وجہ سے ہماری قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی اور ہمیں مرنے کے بعد ان تمام باتوں کا جواب دینا ہوگا جنگ کا مقصد جیتنا ہوتا ہے اور اگر وہ جنگ آپ ہارتے ہیں تو آپ کی آنے والی نسل بھی وہ جنگ ہارتی ہے اور آپ کی آنے والی نسل اس ہار کی وجہ سے سالوں زیادتی کا شکار رہتی ہے۔سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اکیلے کوئی بھی الیکشن نہیں جیت سکتا ہمیں آپ کی ضرورت ہے ہمیں اب آفس میں بیٹھ کر وقت ضائع نہیں کرنا ہمیں اور آپکو عوام کے درمیان جا کر اپنے ووٹرز کو اعتماد میں لینا ہے ہمیں اپنے ووٹرز کے ساتھ م…

Comments
Loading...