Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے چیئرمین آباد آصف سم سم کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے پولیس چیف سے ملاقات کے دوران شہر میں جرائم و دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی

0

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے چیئرمین آباد آصف سم سم کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے چیئر مین آباد آصف سم سم کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئر مین ایس آر مصطفی شیخانی، وائس چئیر مین ذیشان صدیقی ، کنوینئر اویس تھانوی و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ پولیس چیف سے ملاقات میں وفد نے مسرت کا اظہار کیا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال پر کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

وفد نے پولیس چیف سے ملاقات کے دوران شہر میں جرائم و دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور درپیش مسائل سے اگاہ کیا جنھیں پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Comments
Loading...