Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں جاری سوئی گیس کمپنی کی طرف سے جاری کام کو کونسلر نے روک دیا

علاقہ مکین کی شکایت پر کونسلر کلیم اختر موقع پر پہنچ گئے۔

0

نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں جاری سوئی گیس کمپنی کی طرف سے جاری کام کو کونسلر نے روک دیا

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں سوئی گیس کمپنی کی طرف سے لائین ڈالنے کا کام جارئ تھا۔ آج صبح جب ایک گلی کی کھدائی شروع ہوئی تو وہاں علاقہ مکین جمع ہوگئے اور انہوں نے یوسی 2 کونسلر کلیم اختر کا بھی عہاں بلا لیا۔

سوئی گیس کمپنی والے ایکسیویٹر سے کھدائی کررہے تھے اور گلی میں لگے ہوئے پیور بلاک اس کی وجہ سے خراب ہورہے تھے۔ کونسلر کلیم اختر نے کھدائی کرنے والوں کو کہا کہ وہ تمام تر پیور بلاک ہاتھ کی کھدائی سے نکالیں۔ تاکہ جب سوئی گیس کمپنی کا کام مکمل ہوجائے تو ان پیور بلاک کو دوبارہ لگایا جاسکے۔ علاقہ مکین نے اس پر کلیم اختر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...