Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی ٹاؤن میں جشن عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

عاشقانِ رسول ؐ کے جلوسوں کا ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کیمپس پر بھر پور استقبال کیا جائے گا۔چیئرمین محمد یوسف

0

نیو کراچی ٹاؤن میں جشن عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

کراچی: آقائے دو جہاں سر ورِ کائنات خاتم النبیین ﷺکی ولادت کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندے شب روز کوشاں ہیں۔جلوسوں کی گزر گاہوں اور محافل کی جگہوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ سڑکوں کی استر کاری اور روشنی کے خصوصی انتظامات مکمل۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی ٹاؤن میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورے کے دوران نیو کراچی ٹاؤن میں قائم مختلف مساجدو امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی،جلوسوں کی گزر گاہوں پرسڑکوں کی بحالی اور روشنی کے انتظامات کا بنفس نفیس جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کمیٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔چیئرمین محمد یوسف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اورنیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ عاشقان ِرسولؐ کو جشن عید میلا النبی ؐکے موقع پر ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات بہم پہچانے کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کیمپس پر عاشقانِ رسول ؐ کے جلوسوں کا بھر پور استقبال کیا جائے گاجہاں ٹھنڈے پانی کے ساتھ مشروبات سے توازوکی جائے گی۔واضح رہے کہ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور اُن کی ٹیم جشن ولادت رسول ؐ پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے یکم ربیع الاوّل سے ہی مصروف ہیں اور دن رات محنت اور لگن کے ساتھ موجود مسائل کو حل کیا آج الحمداللہ تمام کام مکمل ہوچکے ہیں اور نیو کراچی ٹاؤن میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انشاء اللہ۔

Comments
Loading...