Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ, پاکستان میں سوشل میڈیا کی لوڈشیڈنگ جاری ہے

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا۔

0

بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ, پاکستان میں سوشل میڈیا کی لوڈشیڈنگ جاری ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھی میں رمضان کے مہنے میں بھی سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے صارفین پریشان ہی نہیں بلکہ مشکلات کا شکار بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ بھی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے لگی ہیں۔

پاکستان بھی میں ایکس یعنی ٹیوٹر پہلے سے ہی بند ہے۔ صارفین اس کو استعمال کرنے کے لئے مختلف وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آج رات 11 بجے کے بعد سے پاکستان بھر میں انسٹاگرام، فیس بک، واٹس ایپ نے بھی ایک دم سے کام کرنا بند کردیا۔ جس کے بعد صارفین نے اپنے قریبی ڈیلیر کو انٹرنیٹ کی شکایت کرنا شروع کردی۔

ڈاون ڈیٹیکٹر نے بھی اس کو رپورٹ کیا کہ ان سوشل میڈیا ایپ پر شکایت موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

Social Media App Down in Pakistan
Social Media App Down in Pakistan
Comments
Loading...