ایم کیو ایم کی اصولی سیاست نے ہر دور میں ملکی سیاست کا نقشہ بدلا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ
ایم کیو ایم پاکستان گریجویٹ فورم کے زیرِ اہتمام شاہ فیصل ٹاؤن میں پروگرام منعقد ہوا، گریجویٹ فورم انچارج ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کا شرکاء سے خطاب
ایم کیو ایم کی اصولی سیاست نے ہر دور میں ملکی سیاست کا نقشہ بدلا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان گریجویٹ فورم کے زیرِ اہتمام شاہ فیصل ٹاؤن میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا،پروگرام میں علاقہ کے پڑھےلکھےنوجوانوں کو سی ایس ایس/سی سی ای کی تیاری اور ڈپلومہ ،شورٹ ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز کی آگاہی فراہم کی گئی۔
جس میں گریجویٹ فورم ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کا شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ پاکستان ایک پولارئزڈ سوسائٹی ہے، ہندوستان سے ہجرت کرنے والے صرف دو شناخت اپنے ساتھ لائے تھے ایک اسلام دوسرا پاکستان، اپنے قیام کے ساتھ ہی پاکستان میں اسلام اور پاکستان کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کی ایک لمبی فہرست موجود ہے جب کہ ایم کیو ایم نے اپنے آغاز کے ساتھ پاکستان کی سیاست میں مڈل کلاس کو نمایاں کرنے کا اہم کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اصولی سیاست نے ہر دور میں ملکی سیاست کا نقشہ بدلا ہے،اب وقت ہے کہ پاکستان میں ایسا سیاسی نظام قائم ہو جو عوام کی حقیقی ضروریات کو پورا کرے اور ملک کی تقدیر بدل سکے۔
اس موقع پر رُکن صوبائی اسمبلی سکندرا خاتون،اراکین گریجویٹ فورم،معزز شخصیت ڈاکٹر علوی بھی موجود تھے۔