Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا ڈیفنس کلفٹن ٹاؤن کے ٹاؤن ممبر اشرف علی کے بڑے بھائی منصور علی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لواحقین کو صبر کی تلقین، مرحوم کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد منصوری، سینٹرل ارگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرقان اطیب و اراکینِ کی شرکت

0

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا ڈیفنس کلفٹن ٹاؤن کے ٹاؤن ممبر اشرف علی کے بڑے بھائی منصور علی کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا ڈیفنس کلفٹن ٹاؤن کے ٹاؤن ممبر اشرف علی کے بڑے بھائی منصور علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرکزی کمیٹی کا ڈیفنس کلفٹن ٹاؤن کے ٹاؤن ممبر اشرف علی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی اشرف علی کے بڑے بھائی منصور علی کی مغفرت فرمائے،انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین سمیت تمام عزیز و اقارب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔

دریں اثناء مرحوم اشرف علی کے بڑے بھائی منصور علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، مرحوم نماز جنازہ میں مرکزی رہنما زاہد منصوری،سی او سی انچارج فرقان اطیب و اراکین ،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments
Loading...