ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا شہر میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر فی الفور احتیاطی اقدامات کرنے کا مطالبہ
نالوں کی صفائی بلند عمارتوں پر لگے بڑے ہورڈنگس اور بل بورڈز کو ہٹایا جائے تاکہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے، اراکین صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا شہر میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر فی الفور احتیاطی اقدامات کرنے کا مطالبہ
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر فی الفور احتیاطی اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شہر میں آندھی کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں۔ جس کو مدنگاہ رکھتے ہوئے شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے عوام کو نقصان سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں۔
جن میں سرفہرست نالوں کی صفائی بلند عمارتوں پر لگے بڑے ہورڈنگس اور بل بورڈز کو ہٹایا جائے تاکہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔
اراکین صوبائی اسمبلی نے مزید کہا حکومت احساسِ ذمّہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تر مطلوبہ وسائل بروئے کار لاکر باران رحمت کو عوام کے لئے زحمت بننے سے بچائے۔