Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مسجد حرا کے سیوریج کی لائن کا کام شروع ہوگیا، علاقہ مکین کا ایم پی اے جمال احمد کا شکریہ

کئی مہنیوں سے یہ گٹر لائین خراب تھی جس کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشان تھے۔

0

مسجد حرا کے سیوریج کی لائن کا کام شروع ہوگیا، علاقہ مکین کا ایم پی اے جمال احمد کا شکریہ

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 1، سیکٹر 7ڈی3 مسجد حرا کے پاس موجود سیوریج لائین کا معملہ۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین تو پریشان تھے ہی لیکن مسجد میں نماز پڑھنے آنے والوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے علاقہ کے لوگوں نے ایم پی اے جمال احمد سے رابطہ کیا اور ان کو اپنے مسائل سے آگاہ بھی کیا۔ انہوں نے علاقہ مکین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس مسلہ کو جلد از جلد حل کرادیں گے۔

ایم پی اے جمال احمد نے اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد سیوریج کارپوریشن ایکسی این جناب قسیم غوری سے رابطہ کیا۔ ان کو تمام تر صورتحال سے اگاہ کیا۔ آج اس مسلہ کے حل کے لئے مسجد حرا کے پاس موجود گٹر لائین کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ امید ہے اس کے بعد علاقہ مکین کو اس مسلہ سے نجات مل جائے گی۔ جس پر علاقہ مکین نے ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد اور سیوریج کارپوریشن ایکسی این قسیم غوری کا شکریہ ادا کیا۔

ایم پی اے جمال احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہم عوامی نمائیندے ہیں۔ ہم سے جہاں تک ہوپائے گا ہم عوام کی خدمت کے لئے موجود رہیں گے۔

Comments
Loading...