Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پیپلز پارٹی عوامی خدمات میں پیش پیش

وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم، صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر علاقہ میں صفائی کے بعد چونا ڈلوایا گیا۔

0

پیپلز پارٹی عوامی خدمات میں پیش پیش

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں ہر وقت تیار رہتی ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم اور صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل استاد مسرور احسن صاحب کی ہدایت پر علاقہ میں صفائی کے عمل کو تیزی کے ساتھ کرنے کی ہدایت جاری ہوئی۔

جس کے بعد کمیٹی کے صدر پیپلز پارٹی کے جناب فیصل شیخ صاحب نے پیپلز پارٹی کے جناب یوسف علی اور عمران جعفری صاحب کو فوری ہدایت جاری کی کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جہاں جہاں صفائی کا کام کیا جارہا ہے وہاں اس کے بعد اگر ضرورت محسوس ہو تو چونا بھی ڈالا جائے تاکہ جراثیم نا پیدا ہوں۔

اکثر جگہ کچرا ہونے کی وجہ سے اس میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں اور صفائی کرانے کے بعد وہ کیرے لوگوں کے گھروں میں داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بیماری پیدا ہوتی ہے۔ اس وجہ سے جس جگہ ایسی صورتحال ہو وہاں صفائی کے بعد چونا بھی ڈالا جائے۔

علاقہ مکین نے پاکستان پیپلز پارٹی کا اس کام کو کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...