گزشتہ رات حساس ادارے کی اطلاع پر کاروائی کے دوران بڑی کامیابی
پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار و منشیات نیٹ ورک کا اہم کمانڈر زین عرف ریحان پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ
گزشتہ رات حساس ادارے کی اطلاع پر کاروائی کے دوران بڑی کامیابی
کراچی : ضلع کیماڑی، تھانہ پاک کالونی پولیس کی گزشتہ رات حساس ادارے کی اطلاع پر کاروائی کے دوران بڑی کامیابی۔ پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار و منشیات نیٹ ورک کا اہم کمانڈر زین عرف ریحان پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ
گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر جہان آباد میں ملزم کو تعاقب کرکے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ملزم نے ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر اندھا دھند شدید فائرنگ کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے تھانہ پاک کالونی میں تعینات کانسٹیبل نوید شاہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکہ فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس پارٹی کی جانب سے جوابی کاروائی میں ملزم زین عرف ریحان ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاک ملزم کے قبضہ سے ایک عدد 9ایم ایم پستول بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ اور تھانہ پیرآباد کی حدود سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ہلاک ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جسکی گرفتاری کے لئے عرصہ دراز سے حساس ادارے اور پولیس کوششیں جاری تھی۔ ہلاک ملزم پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات نیٹ ورک کا اہم سرغنہ ہے جوکہ بدنام زمانہ منشیات ڈیلر حاجی ریاست کے منشیات نیٹ ورک کو آپریٹ کرتا تھا۔ ملزم منشیات فروشی سے حاصل کردہ رقم سے اسلحہ کی خریداری سمیت لیاری گینگ وار کے جمیل چھانگا، بلال پپو، سلیم چاکلیٹی اور ساجد ڈکیت نامی گروپوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتا تھا۔
ملزم لیاری گینگ وار کے شوٹرز کو پرانا گولیمار میں پناہ فراہم کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔ ملزم متعدد بار مخالف گروپوں سمیت پولیس و رینجرز پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ ہلاک ملزم فاروق نامی پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔ جبکہ ملزم مخالف گروپوں کے کاشف، عاشق، زاھد عرف دوپتی، آزاد عرف ساجد پتر اور ریاض نامی اشخاص کو قتل کرنے میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کی ہلاکت پرانا گولیمار میں منشیات فروشی اور گینگ وار سرگرمیوں کے خلاف پاک کالونی پولیس کی اھم کامیابی ہے اور منشیات فروشوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی طرح سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔