Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وہ مسائل جو سندھ حکومت کے ماتحت ہیں وہ فوری حل کیئے جائینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) کے وفد کی ملاقات

0

وہ مسائل جو سندھ حکومت کے ماتحت ہیں وہ فوری حل کیئے جائینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) کے وفد کی ملاقات۔ کے سی سی آئی وفد میں انجم نثار، جاوید بلوانی، میاں ابرار، اے قیو خلیل، ضیاء العارفین اور میاں فیصل شریک۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء، شرجیل میمن، جام اکرام اللہ دھاریجو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری توانائی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ٹو سی ایم، صنعت، بلدیات، ٹرانسپورٹ اور صحت کے سیکریٹریز اور ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو اجلاس میں موجود۔

کے سی سی آئی وفد نے امن امان، یوٹیلیٹیز، انفرااسٹیکچر اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل کی نشاندہی کی۔ تاجروں نے شہر میں ٹریفک کے نظام اور روڈ نیٹورک کو بہتر کرنے کی تجاویز دیں

تاجر وفد نے کہا کہ صنعتی علاقے پانی، گیس اور مہنگی بجلی جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ صنعتکاروں کے تمام مسائل حل کیئے جائیں۔ وہ مسائل جو سندھ حکومت کے ماتحت ہیں وہ فوری حل کیئے جائینگے۔ صنعتکاروں کے جو مسائل وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں ان کے حل کے لیئے کوشش کرونگا۔ آرٹس کونسل میں ورلڈ ثقافتی فیسٹیول جاری ہے۔ عالمی ثقافتی فیسٹیول میں 44 ممالک سے فنکار حصا لے رہے ہیں۔ شہر کراچی میں امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہے۔ امن امان کو بہتر بنانے کے لیئے بزنس کمیونٹی کے ساتھ پولیس کے روابط بڑھائینگے۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ ہم نے 6000 سے زائد اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا ہے۔ سندھ پولیس نے چوری کی گئی گاڑیوں کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرانے موبائل کی فروخت پر حکومت ضابطہ لا رہی ہے۔ وہ سڑکیں جو بارشوں میں خراب ہوئی تھیں ان کا پچ ورک شروع کیا ہے۔ سندھ کو اپنے حصے کی گیس ملنی چاہئے تاکہ صنعتیں ترقی کریں۔ کراچی زیادہ ٹیکس اس لیئے دیتا ہے کہ شہر میں کاروبار کے مواقع زیادہ ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے پر کام ہو رہا ہے اور کے سی آر کو سی پیک میں شامل کروانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت شہر میں مزید الیکٹرک بسیں لا رہی ہے۔ ہمارے تاجر ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت مراعات دیگی۔ انفرااسٹیکچر سیس کے 120 بلین روپے عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاجر حضرات انفرااسٹیکچر سیس کے کیسز پر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل رکیں۔ صنعتکاروں کا پانی کا مسئلہ جلد حل کرنیگے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو شہر میں فیومیگیشن کرنے کی ہدایت دی۔

امن امان بہتر کر رہے ہیں، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی کے سی سی آئی اراکین کو یقین دہانی۔

Comments
Loading...