ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکز بہادرآباد پر ایم کیو ایم کا اعلی سطحی اجلاس
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی حق پرست اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں پابندی سے وقت دینے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت،ترجمان ایم کیو ایم
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکز بہادرآباد پر ایم کیو ایم کا اعلی سطحی اجلاس
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق مرکز بہادرآباد میں چیئرمین و پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور آرٹیکل اے-140 کی تشریح سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور حکمت عملی ترتیب دینے پر بھی گفتگو ہوئی،اجلاس میں شہری سندھ کیلئے وفاق سے ملنے والے اربن ڈیولپمنٹ پیکج پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔ایم کیو ایم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حق پرست اراکین اسمبلی نے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،جس پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حق پرست اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں پابندی سے وقت دینے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی۔