Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جی ڈے اے نے دھاندلی کے خلاف 16 فروری کو حیدرآباد میں دھرنے کی دعوت دی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

انتخابات میں بد ترین دھاندلی اور جیتنے والی جماعتوں کے مینڈیٹ چوری کیے جانے کے حوالے سے گفتگو

0

جی ڈے اے نے دھاندلی کے خلاف 16 فروری کو حیدرآباد میں دھرنے کی دعوت دی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے وفد کی ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبد الرحیم کی زیر قیادت ادارہ نورحق آمد۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات۔ انتخابات میں بد ترین دھاندلی اور جیتنے والی جماعتوں کے مینڈیٹ چوری کیے جانے کے حوالے سے گفتگو۔ عام انتخابات میں بد ترین دھاندلی اور مینڈیٹ چوری کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ میں پولنگ اسٹیشن پر قبضے کرکے زبردست قسم کی دھاندلی کی اور مینڈیٹ پر قبضہ کیا۔ ہم فارم 47 کے نتیجے کو قبول نہیں کرتے فارم 45 کے مطابق نتیجے جاری کیے جائیں۔ جی ڈے اے نے دھاندلی کے خلاف 16 فروری کو حیدرآباد میں دھرنے کی دعوت دی ہے۔ ہم جی ڈی اے کی دعوت کو قبول کرتے ہیں اور دھرنے میں شرکت کریں گے۔ مرکزی حکومت میں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے والے غیر مشروط حمایت کررہے ہیں۔ انتخابات کے نام پر بدترین ڈرامہ رچایا گیا اور سیٹوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صفدر عباسی کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے دوستوں کا شکر گزار ہیں جنہوں نے خیر مقدم کیا۔ جماعت اسلامی کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ عام انتخابات میں آئینی و جمہوری تشخص کو پامال کیا گیا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں لکھے ہوئے فیصلوں کو سنایا گیا ہے۔ 54 نشستوں اور 90 نشستوں والے وزیر اعظم کی نشست کا دعوی کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جس طرح جتوایا گیا یہ جمہوریت کے نام پر مذاق ہے۔ اندرون سندھ میں ہمارے امیدواروں نے ڈیڑھ لاکھ ووٹ لے کر بھی شکست کھائی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے منھ پر تماچہ ہے۔ ڈی جی اے کی جانب دے پہلا دھرنا جی ٹی روڈ ٹول پلازہ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دعوت قبول کی ہے۔ جماعت اسلامی اپنے دھرنے میں دعوت دیں گے تو ہم قبول کریں گے۔

Comments
Loading...