وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
کمشنر کراچی حسن نقوی، ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، انچارج ای او سی ارشاد سوڈھر اور دیگر تقریب میں موجود
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے این جے وی اسکول میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم 16 تا 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم میں قطرے پلا کر اپنے بچوں کو مستقل معذروری سے بچائیں،وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے گذارش۔ اس سال پاکستان میں 63 جبکہ 17 سندھ سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس سال کی آخری پولیو مہم ہے، کوئی بچہ ویکسین سے رہ نہ جائے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ 80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ سندھ بھر میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کےلیے 15 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
مہم کے دوران ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کےلیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔ واٹس ایپ نمبر03467776546 پر بھی قطرے پلانے کےلیے رہنمائی کی جائے گی۔