Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت بارشوں کے باعث شہر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس

نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے شہر میں جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہے، سیف الدین ایڈووکیٹ اپوزیشن لیڈر

0

سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت بارشوں کے باعث شہر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس

کراچی : اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت بارشوں کے باعث شہر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی کے اراکین سٹی کونسل کااہم اجلاس۔ سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے آغاز میں ہی مئیر کراچی کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی۔ پندرہ سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔ نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے شہر میں جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کراچی کے عوام کومشکل میں چھوڑ کر قبضہ مئیر کراچی مرتضی وہاب امریکا گھوم رہے ہیں۔ کے ایم سی بلڈنگ مئیر آفس کے اطراف پانی کھڑاہے۔ سٹی کورٹ ایم اے جناح روڈ پر بارش کا کھڑا پانی عوام کی تکلیف کا باعث ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نااہلی سےکراچی کے نالوں میں سیوریج کا پانی بھی ڈال دیاگیا ہے۔ سالڈ ویسٹ اپنی ذمے داری ادا نہیں کررہاہے۔ شہر کا کچرا بھی نالوں میں ڈالا جارہاہے جسکی وجہ سے نالے چوک ہوجاتے ہیں۔ مئیر کراچی سالڈ ویسٹ اور کراچی واٹر سیوریج کارپوریشن کے چئیرمین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مئیر کراچی سندھ حکومت کی نمائندگی کے بجائے کراچی کے عوام کی نمائندگی کریں۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن اور یوسی چئیرمینز مستقل کوشش کررہے کہ شہریوں کو مسایل سے نکالا جاسکے۔ کراچی کے عوام سے منتخب اپوزیشن نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جارہاہے۔ محکمہ بلدیات ٹاؤن اور یوسیز کے ایس سی یوجی ملازمین کا مسئلہ حل کرے۔ کراچی واٹر کارپوریشن ، کلک اور سالڈ ویسٹ عالمی اداروں سےبھاری قرضے لے رہے ہیں لیکن کراچی میں کچھ نہیں لگ رہاہے۔

Comments
Loading...