Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کے دورے پر نکل گئے۔

تمام مشینری اور ملازمین کو پانی کی نکاسی کے لئے ہدایات۔۔

0

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کے دورے پر نکل گئے۔

کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی گلشن اقبال ٹاؤن پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمیشنر ایسٹ شہزاد عباسی، ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد، صدر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ اقبال ساندھ و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ صوبائی وزیر نے اردو یونیورسٹی سے متصل نالے کا معائنہ کیا اور وہاں ایک جگہ پر چوکنگ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو چوکنگ پوائنٹ کھولنے اور صفائی کے احکامات دئیے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے وہاں جاری ریڈ لائن کے کام کرنے والے سپروائزر اور دیگر افسران کو بھی ہدایات جاری کی کہ عوام کو کسی قسم کہ تکلیف نہ ہو اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ صوبائی وزیر نے راشد منہاس روڈ پر بھی پل کے نیچے نالے میں پانی کی نکاسی میں درپیش پر میونسپل کمیشنر کے ایم سی افضل زیدی کو ہدایات جاری کی۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کی شکایات پر متعلقہ سیوریج بورڈ کے ایکس ای این سے بھی رابطہ اور وہاں پر فوری نکاسی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات۔

سعید غنی نے کہا کہ ہماری حتی امکان کوشش ہوگی کہ بارشوں کے باعث عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ اس وقت تک بارشوں سے کسی قسم کہ کوئی پریشانی عوام کو نہیں ہوئی ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہمارے عملہ آئندہ بھی اسی طرح کام کرے۔ اگر بارش 200 سے 300 ملی میٹر ہوتی ہے تو پھر عوام کو مشکلات ہوسکتی ہیں البتہ اس تمام صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے بلدیاتی اداروں نے تیاریاں کی ہوئی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سہراب گوٹھ ٹائون، صفورا ٹائون، شاہ فیصل ٹاؤنکا بھی دورا کیا۔

Comments
Loading...