Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حماس کی لیڈرشپ، مجاہدین اور اہل غزہ کو سلام ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

امریکا نے یہ بات دنیا کے سامنے ثابت کردی کہ وہ ایک دہشتگرد ریاست ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

0

حماس کی لیڈرشپ، مجاہدین اور اہل غزہ کو سلام ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم اللّه کا شکر ادا کرتے ہیں کہ 471 دن کا یہ معرکہ اہل غزہ نے جیت لیا۔ مسلم دنیا کے حکمران اس پورے عرصہ میں خاموش تماشائی بنے رہے۔ امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک اسرائیل کی پشت پر کھڑے رہے۔ حماس کی لیڈرشپ، مجاہدین اور اہل غزہ کو سلام ہے۔ امریکا نے یہ بات دنیا کے سامنے ثابت کردی کہ وہ ایک دہشتگرد ریاست ہے۔ امریکا نے حماس کی جہموری کامیابی کو قبول نہیں کیا۔ اسرائیل کی بومباری مو امریکا کہ ہتھیار شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی معیشت کو اس جنگ سے نقصان ہوا ہے۔ شہید کی مائیں اللّه سے مانگتی تھیں۔ ہم نے دیکھا کہ کل صہیونی وزرا آنسو بہا رہے تھے۔ حماس کے ہتھیار، جذبہ اور جہاد کا شوق موجود ہے۔ یہ اسرائل کی شکست نہیں، امریکا کی شکست ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ان کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔ اگر کسی نے اسرائیل کے لئے سوفٹ کارنر دیکھانے کی کوشش کی تو اس کا حال عبرت ناک ہو گا۔ امریکا کے کہنے پر اگر اسرایئل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج ناقابل قبول ہوں گے۔

Comments
Loading...