الحمید اسکول پر نئی سڑک کا کام شروع کرادیا گیا۔
الحمید اسکول پر نئی سڑک کا کام شروع کرادیا گیا۔
الحمید اسکول پر نئی سڑک کا کام شروع کرادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بہت سے ایسے مقام موجود ہیں جن کی حالت کافی خراب نظر آتی ہے۔ جس میں سڑکیں، نالے، گٹر لائین اور پانی کی لائین کا کام ہونا ہے۔ نیو کراچی ٹاون الحمید اسکول کے ساتھ موجود سڑک بھی کئی سالوں سے کافی خراب تھی۔
اس سڑک کے حوالے سے علاقہ مکین نے تمام پارٹیوں سے رابطہ بھی کیا اور اداروں کے دروازے بھی کھٹکٹائے۔ فل حال اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ جس کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔
وہاں موجود ایک صاحب نے ہمیں اس سرک کی بھی کہانی سنائی جو الحمید اسکول سے نارتھ ناظم آباد تک جارہی ہے۔ اس سڑک پر ایک گٹر لائین کا کام کیا گیا تھا جس سڑک کے بیچ میں ڈالی گئی تھی۔ جس کے بعد اس کی تعمیر ناہوسکی اور اس سڑک کا حال کافی خراب ہے جو آپ نے ویڈیو میں دیکھا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا اگر لوگ اس سڑک کو بھی بنوادیں تو بہت ہی اچھا ہوگا کیونکہ کے اس پر گاڑی چل ہی نہیں سکتی ہے اور یہاں موجود دوکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سڑک پر دو اسکول بھی موجود ہیں۔ ٹریفک جام ہو جاتا ہے اسکول کی چھٹی کے وقت کیونکہ ٹریفک ایک ہی سڑک کو استعمال کررہا ہوتا ہے۔
بجٹ آنے سے پہلے شہر بھرمیں مختلف مقام پر مختلف ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔