Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محمد حسین خان کی جانب سے “سندھ تحفظ خاتم النبین بل 2020” پر سندھ اسمبلی میں تحریق استحقاق پیش

حکومتی اراکین نے پندرہ دنوں کے بجائے 15 مہینے گزار دئیے لیکن اب تک سندھ تحفظ خاتم النبین بل 2020 کی رپورٹ اسمبلی میں پیش نہیں کی،محمد حسین خان

0

محمد حسین خان کی جانب سے “سندھ تحفظ خاتم النبین بل 2020” پر سندھ اسمبلی میں تحریق استحقاق پیش

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبرصوبائی اسمبلی محمد حسین خان نے “سندھ تحفظ خاتم النبین بل 2020″تین سال گزر جانے کے بعد بھی سندھ اسمبلی سے پاس نہ ہونے پر تحریق استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے “سندھ تحفظ خاتم النبین بل” 13،اگست 2020 میں سندھ اسمبلی میں جمع کروایا تھا۔

اس بل کو اسمبلی سے پاس کروانے کے لئے مجھے کئی تحریک استحقاق پیش کرنی پڑیں اورکئی مرتبہ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرکے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی توجہ مبذول کروانی پڑی تب کہیں 18 مہینے گزرجانے کے بعد 15, فروری 2022 کو اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

محمد حسین خان نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین نے پندرہ دنوں کے بجائے 15 مہینے گزار دئیے اور اب تک سندھ تحفظ خاتم النبین بل 2020 کی رپورٹ اسمبلی میں پیش نہیں کی جسکی وجہ سے آج ایک مرتبہ پھر مجھے حکومتی ارکین کے اس رویئے کے خلاف اسمبلی میں تحریق استحقاق پیش کرنی پڑی۔

محمد حسین نے اسپیکر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیندنگ کمیٹی کو فی الفور اس بل پر رپورٹ جمع کروانے ہدایت کی جائے اور اس معاملے کو جلد حل کروایا جائے۔

Comments
Loading...