ایم پی اے جمال احمد کی کاوش، عرفات ٹاون ،بطحہ ٹاون ،کے بی آر کے لوگوں کے لئے کے-الیکٹرک کا کیمپ قائم
اس موقع پر علاقہ مکینوں کی رہنمائی کے لیئے اراکین ٹاون کمیٹی بھی موجود تھی۔
ایم پی اے جمال احمد کی کاوش، عرفات ٹاون ،بطحہ ٹاون ،کے بی آر کے لوگوں کے لئے کے-الیکٹرک کا کیمپ قائم
کراچی : ٹاون آرگنائزر شہزور ابراہیم، جوائنٹ طحہ نثار، فیضان اقبال، ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد کی کاوشوں سے عرفات ٹاون، بطحہ ٹاون کی عوام کی سہولت کے لیئے پیپلز چورنگی پر کے-الیکٹرک کی جانب سے کیمپ لگایا گیا۔ عرفات ٹاون، بطحہ ٹاون اور کے بی آر کے زائد بلوں کے متاثرین نے اپنے بل درست اور بلوں کی اقساط کروایئں۔ زیادہ تر لوگوں نے موقع پر ہی بل کی ادائیگی بھی کی۔
یاد رہے گذشتہ کئی دنوں سے ان علاقوں میں بلوں کی ادائیگی نہ ھونے کی سبب لوڈشیڈنگ میں اضافہ ھوگیا تھا۔ ممبر صوبائی اسمبلی اور ٹاون کے زمہ داران کی کاوشوں سے لوڈشیڈنگ میں کمی بھی کردی گئی تھی۔ عرفات ٹاون، بطحہ ٹاون، کے بی آر کے مکینوں نے ایم کیو ایم کی کاوشوں کو سراہتے ھوئے ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں کی رہنمائی کے لیئے اراکین ٹاون کمیٹی بھی موجود تھی۔
