Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم نے اپنا قومی اور ملی فریضہ سمجھتے ہوئے شجر کاری مہم شروع کی ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار

بد قسمتی سے ماحولیاتی تبدیلی اور اُس کا تحفظ کسی بھی حکومت یا سیاسی جماعت کی اوّلین ترجیحات کا حصہ بننے میں ناکام رہی۔ ڈاکٹر فاروق ستار

0

ایم کیو ایم نے اپنا قومی اور ملی فریضہ سمجھتے ہوئے شجر کاری مہم شروع کی ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے شہر بھر میں بسلسلہ قومی شجر کاری مہم جاری ہے۔ اِس سلسلے میں نارتھ کراچی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام سیکٹر 11/اے ہاکی اسٹیڈیم میں پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔ اِس موقع پر سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اپنا قومی اور ملی فریضہ سمجھتے ہوئے شجر کاری مہم شروع کی ہے جس میں وطن عزیز کے چپے چپے میں کروڑوں پودے لگائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہمارے نظامِ تنفس کی بہتری کے لیئے شجر کاری نہایت ضروری ہے، گُزشتہ سالوں میں بڑھتی ہیٹ ویو نے مُلک کے ساحلی علاقوں بلوچستان سندھ اور بلخصوص کراچی کو متاثر کر کے بہت نقصان کیا ہے، بد قسمتی سے ماحولیاتی تبدیلی اور اُس کا تحفظ کسی بھی حکومت کی اوّلین ترجیحات کا حصہ بننے میں ناکام رہی مزید افسوس ناک امر یہ ہے کہ بڑھتی گلوبل وارمنگ کے حوالے سے کسی آگاہی کا فراہم کیا جانا اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنا عوامی حقوق کی دعویدار سیاسی جماعتوں کے منشور تک کا حصہ نہیں جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ بیڑا اُٹھایا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دُنیا بھر میں قدرتی وسائل کے بیدريغ استعمال نے نقصان پہنچایا مگر ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسی حد تک تلافی بھی مُمکن ہوئی ہے، ہمیں بھی من حیث القوم قدرتی وسائل کے بے دریغ استعمال کی روک تھام کے لئے اپنی کوششوں کا آغاز کرنا ہوگا تاکہ ملک مثبت ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔

Comments
Loading...