کراچی میں بلاتعطل فراہمی گیس تو درکنار جاری کردہ شیڈول کے مطابق بھی دستیاب نہ ہونا ادارے کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اراکینِ مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم
بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے بعد بھی شہری سلنڈرز استعمال یا ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔ اراکینِ مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم
شہر کی عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی قومی جرم کی مرتکب ہوئی ہے۔ اراکینِ مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی کا شہر قائد میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کو ادارے کی بدنیتی اور قومی جرم قرار دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شہر کی عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی قومی جرم کی مرتکب ہوئی ہے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے بعد بھی شہری سلنڈرز استعمال یا ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانا خریدنے پر مجبور ہیں، کراچی میں بلاتعطل فراہمی گیس تو درکنار جاری کردہ شیڈول کے مطابق بھی دستیاب نہ ہونا ادارے کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اراکینِ مرکزی کمیٹی کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کمپنی نے بناء کسی واضح حکمتِ عملی کے نئی لائنیں بچھانے کے نام پر پرانی لائنوں کو غیر فعال اور پورے شہر کو کھود کر ریگستان میں تبدیل کردیا ہے جس کی منصفانہ باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہے، اراکینِ مرکزی کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم متنبہ کرتی ہے کہ ادارہ جلد اپنی روش کو درست اور قدرتی سہولت سے شہریوں کو محروم کرنے سے اجتناب کرے۔