Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

طحہ سلیم صاحب کی زیر صدارت ضلع وسطی میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں کے اسپوک پرسنز، عوامی نمائندوں اور این جی او کا اہم اجلاس

تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدئے داران نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اس عمل میں ہمارا پورا تعاون آپکے ساتھ ہے۔

0

طحہ سلیم صاحب کی زیر صدارت ضلع وسطی میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں کے اسپوک پرسنز، عوامی نمائندوں اور این جی او کا اہم اجلاس

کراچی : ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طحہ سلیم صاحب کی جانب سے ضلع وسطی میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں کے اسپوک پرسنز، عوامی نمائندوں اور این جی اوز کو ایک اہم میٹنگ میں ڈی سی آفس پہ مدعو کیا گیا۔ اس میٹنگ میں انکروچمنٹ اور پورشنز کی تعمیرات کو روکنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے تمام سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیا اور حکومت سندھ کی جانب جاری کردہ ایکشن پلان پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست ایم پی اے جمال احمد، ایم پی اے معاذ محبوب اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے ٹاؤن ممبر و بلدیاتی رکن عدنان جمال بھی موجود۔

تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدئے داران نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اس عمل میں ہمارا پورا تعاون آپکے ساتھ ہے۔

An Important Meeting of Spokespersons of All Political Parties, Public Representatives and NGOs in the Central District was held under the Chairmanship of DC Taha Saleem.
An Important Meeting of Spokespersons of All Political Parties, Public Representatives and NGOs in the Central District was held under the Chairmanship of DC Taha Saleem.
Comments
Loading...