اورنگی ٹاؤن ہمارے کارکنوں کے لئیے ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ سعید غنی
ہمارے یہاں کے لاتعداد کارکنان و عہدیداران نے بڑے مشکلات حالات میں سیاست کی ہے۔ سعید غنی
اورنگی ٹاؤن ہمارے کارکنوں کے لئیے ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ سعید غنی
کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی میڈیا سے بات چیت۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن ہمارے کارکنوں کے لئیے ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ آج بھی ہمارے کارکنان دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ہمارے یہاں کے لاتعداد کارکنان و عہدیداران نے بڑے مشکلات حالات میں سیاست کی ہے۔ ان کی جانیں گئی اور شہادتیں ہوئی ہیں، لیکن انہوں نے یہاں پیپلز پارٹی کو کمزور ہونے نہیں دیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ یہاں سے پیپلز پارٹی انتخابات لڑتی بھی ہے اور جیتتی بھی ہے یہ ہمارے کارکنان کی قربانیوں کا صلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ بھی اس حوالے سے مکمل رابطے میں ہیں اور پولیس سے بھی ہمارا مستقبل رابطہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ جس طرح ماضی میں ہم نے جس طرح مختلف واقعات کے قاتلوں کو نہ صرف گرفتار کیا اور قرار واقعی سزا دلوائی ہے، عامر بھٹو شہید کے قاتلوں تک بھی ہم جلد پہنچ جائیں گے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی عامر بھٹو شہید کے بچوں پر رحم فرمائے، ان کی بیوہ اور ان کے والدین پر اپنا کرم فرمائے۔ عامر بھٹو شہید کی شہادت سے جہاں پارٹی کے لئے ایک ناقابل برداشت نقصان ہے وہاں ان کے اہلخانہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ ہم عامر شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق ان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔ قبل ازین پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی اور وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید وقار مہدی، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی مئیر سلمان مراد، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر و جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن جاوید ناگوری، ارکان سندھ اسمبلی آصف موسی، آصف خان، علی احمد جان، لیاقت آسکانی، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی، ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، ٹائون چیئرمین جمیل ضیاء ، لالہ رحیم، فرحان غنی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
صوبائی وزیر و دیگر نے شہید عامر بھٹو کا آخری دیدار کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ہزاروں کی تعداد میں ذمہ داران و کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ پوری علاقہ میں عامر بھٹو کی شہادت پر سوگ کی کیفیت ہے اور کاروبار بند رہا۔