جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے افسران سے مشاورتی اجلاس
زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن شاندار انداز میں مناتی ہیں۔ نصرت اللہ
جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے افسران سے مشاورتی اجلاس
کراچی : چیئر مین نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاون میں جشن آزادی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔جشن آزادی شاندار طریقے سے منانے کے لئے افسران سے مشاورت۔ اجلاس میں وائس چیئرمین محمد الیاس، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز عارفین زمان، ڈائریکٹر لائبریریز محمد شریف، ڈائریکٹر کونسل سلیم احمد صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن وقار، ایکس ای این ایم اینڈ ای رضوان احمد، ایکس ای این بی اینڈ آر اکبر رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ، کے ایم سی مسرور اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیئر مین گلبرگ ٹاون نصرت اللہ نے کہا زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن شاندار انداز میں مناتی ہیں۔گلبرگ ٹاون اپنی سابقہ روایت کو قائم رکھتے ہوئے جشن آزادی شاندار طریقے سے منائے گا۔ منتخب نمائندے افسران وعملے کے ہمراہ دستیاب وسائل کے ساتھ جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منائیں گے۔
جشن آزادی کے حوالے سے گلبرگ ٹاون میں خصوصی صفائی مہم کی جارہی ہے اس سلسلے میں 9 ڈمپرز کی ہنگامی بنیاد پر مرمت کرکے ان گاڑیوں کو کارآمد بنایا گیا ہے۔ یہ گاڑیاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مشینری کے ہمراہ صفائی ستھرائی کے کام سر انجام دے رہی ہیں۔14 اگست سے قبل گلبرگ ٹاون کی مرکزی شاہراوں اور گرین بیلٹس کی صفائی اور سجاوٹ کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور یوم آزادی کے موقع پر گلبرگ ٹاون کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی اور گلبرگ ٹاون کی گاڑیوں پر قومی پرچم لگائے جائیں گے۔