مجلس و حدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد
اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی الحسیب، محمود مسعود رکن علماء کمیٹی زہیر عابدی بھی موجود تھے۔
مجلس و حدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد
کراچی : مجلس و حدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی صدر مولانا محمد صادق جعفری کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر آمد اور ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائمخانی، عبدالوسیم سمیت رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفد نے ساتویں مردم شماری میں شہری سندھ کا مقدمہ لڑنے اور بھرپور مہم چلانے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا، ساتھ ہی انتخابی فہرستوں کے انتخابی شیڈول تک منجمد نہ کرنے کے موقف کی بھی حمایت کی۔
وفد نے شہری سندھ بلخصوص کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے شہر کی بہتری کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی الحسیب، محمود مسعود رکن علماء کمیٹی زہیر عابدی بھی موجود تھے۔